زندہ ہوں ابھی میں مجھے بے دم نہ سمجھنا
زندہ ہوں ابھی میں مجھے بے دم نہ سمجھنا
حالات سے اس درجہ بھی برہم نہ سمجھنا
لائے گا جنوں رنگ مرا دیکھنا اک دن
شعلہ ہی سمجھنا مجھے شبنم نہ سمجھنا
دنیا یہ ترے خواب سی روشن بھی نہیں ہے
آسان تو دنیا کو اے ہمدم نہ سمجھنا
محشرؔ ہیں دلاورؔ ہیں ہیں عرفانؔ و اسعدؔ بھی
میں بھی ہوں بدایوں سے مجھے کم نہ سمجھنا
کیا دیکھتے ہو قلبؔ مرے اشک الم کو
آنسو ہے مری آنکھ کا زمزم نہ سمجھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.