زندہ رہنے کی آرزو بھی مجھے
لحمیاتی بدن کی خو بھی مجھے
کبھی میرے لئے ہیں سب میرے
اور پکارے کبھی لہو بھی مجھے
آرزؤں کے سامنے اپنی
ہیچ لگتی ہے آبرو بھی مجھے
بے بسی سے لپٹ کے رو لوں ہوں
رحمت جاں ہے اپنی ہو بھی مجھے
مجھے مفلوج کرنے لگتا ہے
آج میرا لہو ہے لو بھی مجھے
وصل اس کا مجھے عبادت ہے
اس کا خاکی بدن وضو بھی مجھے
وہ نہیں ہے یہ جانتا ہوں میں
سوزؔ اس کی ہے جستجو بھی مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.