زندہ رہنے کی طلب اس لیے پیاری نہ رہی
زندہ رہنے کی طلب اس لیے پیاری نہ رہی
کوئی وقعت دل قاتل میں ہماری نہ رہی
مے کشی چھوڑ دی اس واسطے ہم نے ساقی
پہلے جیسی تری آنکھوں میں خماری نہ رہی
نیند کا زہر نگاہوں میں سمایا جب سے
رتجگوں سے مری با ضابطہ یاری نہ رہی
آخرش آ ہی گیا کشتۂ حسرت کو قرار
عمر بھر لذت آوارگی طاری نہ رہی
سیکھتا کس طرح آئین جنوں کے آداب
مجھ پہ مائل بہ کرم دید تمہاری نہ رہی
شدت ضبط سے پتھرا گئیں آنکھیں بھی ندیمؔ
غم رہا ساتھ میں پر گریہ و زاری نہ رہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.