زندگی بھر کی دعاؤں کا صلہ ہوتا ہے
زندگی بھر کی دعاؤں کا صلہ ہوتا ہے
اک وہ سجدہ جو ترے در پہ ادا ہوتا ہے
دوستو پرسش احوال سے کیا ہوتا ہے
اس تسلی سے تو غم اور سوا ہوتا ہے
جو ہلاک روش خود نگری ہو جائیں
ان کو آئینہ دکھانے سے بھی کیا ہوتا ہے
پھول خود آتش جذبات سے جل جاتے ہیں
ورنہ تبدیلی حالات سے کیا ہوتا ہے
کوئی منزل ہو مگر زندۂ جاوید ہے عشق
آج بھی تذکرۂ اہل وفا ہوتا ہے
رہبر کور نظر کو یہ بتا دو بسملؔ
گرد منزل ہی میں منزل کا پتہ ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.