زندگیٔ بے مزہ کے ناز اٹھا سکتا ہے کون
زندگیٔ بے مزہ کے ناز اٹھا سکتا ہے کون
غلام اللہ افسوں بھوپالی
MORE BYغلام اللہ افسوں بھوپالی
زندگیٔ بے مزہ کے ناز اٹھا سکتا ہے کون
بھولنے والے بھلا تجھ کو بھلا سکتا ہے کون
برملا روداد غم ان کو سنا سکتا ہے کون
اپنی راہ شوق میں کانٹے بچھا سکتا ہے کون
اس نظر کے سامنے نظریں اٹھا سکتا ہے کون
آسماں سے ان زمینوں کو ملا سکتا ہے کون
ظاہری ترک تعلق پر ہے دنیا خوش تو ہو
ان سے جو کچھ ربط باطن ہے مٹا سکتا ہے کون
قلب روشن حوصلے محکم ارادے پائیدار
رہروان عشق کو مشعل دکھا سکتا ہے کون
ذرہ ذرہ سے نمایاں جلوہ ہائے حسن دوست
جب یہ عالم ہو تو پھر دامن بچا سکتا ہے کون
راہ کی دشواریاں اب ان کو سمجھانا فضول
ڈوبنے والے کو اے افسوںؔ بچا سکتا ہے کون
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.