زندگی گر سائنس ہے اس کو پرکھنا چاہئے
زندگی گر سائنس ہے اس کو پرکھنا چاہئے
زندگی گر آرٹ ہے اس کو نکھرنا چاہئے
قیمتی ہے وقت اس کی قدر کرنا چاہئے
بات کوئی ٹھان لی تو کر گزرنا چاہئے
زندہ رہنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے بہت
آدمی کو وقت کے سانچے میں ڈھلنا چاہئے
مشوروں سے ہی نہیں ہوتا ہر اک مشکل کا حل
ہم کو اپنے آپ سے بھی بات کرنا چاہئے
نیوز چینل اور اخباروں میں جیسا دکھ رہا
ملک ویسا ہے نہیں ہم کو سمجھنا چاہئے
صرف وندے ماترم کہنے سے کچھ ہوگا نہیں
دیش کی خاطر ہمیں کچھ اور کرنا چاہئے
جب کہ غیبی طاقتوں سے لیس ہیں فرقے سبھی
دین کو حق بات سے پھر کیوں مکرنا چاہئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.