زندگی ہے میرے ہاتھوں میں ترازو کی طرح
زندگی ہے میرے ہاتھوں میں ترازو کی طرح
وقت ٹھہرا ہے میری آنکھوں میں آنسو کی طرح
آئنے میں مرے چہرے کا ترا ہو جانا
منہ چڑھاتا ہے مجھے رات کے جادو کی طرح
میں جہاں جاؤں مہکتا ہے تصور تیرا
ساتھ رہتا ہے وہ احساس کی خوشبو کی طرح
تیرے جانے پہ یہ احساس ہوا ہے اکثر
خالی خالی سی ہے دنیا مرے پہلو کی طرح
جلتی رکھ آیا ہوں آنکھیں میں کہیں چوکھٹ پر
تیری راہوں میں ہے روشن کسی جگنو کی طرح
وصل کے بعد بھی سنتا ہوں ہنسی کو تیری
دیر تک کان میں بجتی ہے وہ گھنگھرو کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.