زندگی ہم یوں بتاتے جائیں گے
زندگی ہم یوں بتاتے جائیں گے
سب کو ہی اپنا بناتے جائیں گے
حال دل اپنا نہ کہنا اب کبھی
لوگ سن کر مسکراتے جائیں گے
بے وفا ہے وہ تو ہم کو غم نہیں
ہم وفا کے گیت گاتے جائیں گے
تم ہمارے شعر پڑھ کر دیکھ لو
یہ تمہارا دل لبھاتے جائیں گے
چل رہا ہے یوں ہی دنیا کا نظام
لوگ آتے اور جاتے جائیں گے
تو مجھے چاہے نہ چاہے اے صنم
جشن تیرا ہم مناتے جائیں گے
تو تو چل منہاجؔ راہ عشق پر
لوگ تیرے ساتھ آتے جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.