زندگی اس طرح گزاری ہے
زندگی اس طرح گزاری ہے
سلسلہ ختم سانس جاری ہے
درد غم اشک اور مایوسی
تیری امید سب پہ بھاری ہے
میں نے ڈھونڈھی تو مختصر پائی
دنیا جو دکھتی اتنی ساری ہے
نیند کے بازو ٹوٹ جاتے ہیں
خواب کا بوجھ اتنا بھاری ہے
کھیل کھیلا تھا عمر کا لیکن
موت جیتی حیات ہاری ہے
یہ نہیں رات کا سیہ آنچل
یہ فقط رات کی کناری ہے
وقت کی دھول جم گئی تھی پھر
عمر کی پھر پرت اتاری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.