زندگی جب بھی ملا کرتی ہے
زندگی جب بھی ملا کرتی ہے
جانے کیوں مجھ پہ ہنسا کرتی ہے
ہائے کیا شخص تھا مرنے والا
زندگی یاد کیا کرتی ہے
مسکراتا ہے کہیں اور وہ شخص
روشنی دل میں ہوا کرتی ہے
ہم بزرگان ادب ہیں ہم سے
زندگی جھک کے ملا کرتی ہے
جب سے بچھڑا ہے وہ سر تا پا غزل
زندگی شعر کہا کرتی ہے
زندگی بھی تری چاہت کی طرح
ایک ہی بار ملا کرتی ہے
زندگی اک تو ملی مجھ کو ادھار
وہ بھی بیمار رہا کرتی ہے
کیا مہذب ہے ہوا بھی اب کے
سر سے دستار جدا کرتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.