زندگی جب سکون کھوئے گی
زندگی جب سکون کھوئے گی
بے دلی دیکھ کر کے روئے گی
نیند آنکھوں سے در بہ در ہو کر
کس کے زانو پہ جا کے سوئے گی
دل کے اپنے الگ مسائل ہیں
آنکھ کیوں بے وفا کو روئے گی
جس جوانی پہ ناز ہے تجھ کو
آخرش خاک میں سموئے گی
تو رچا کر ہتھیلیاں اپنی
خون ناحق سے ہاتھ دھوئے گی
یاد آئیں گے وصل کے منظر
پھول دھاگے میں جوں پروئے گی
تیر پیوست ہے محبت کا
دل میں اب کون شے سموئے گی
اور کیا ہوگا ہجر سے محورؔ
چند دن آبرو ہی کھوئے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.