زندگی جس کے نام کر دی ہے
زندگی جس کے نام کر دی ہے
نیند اس نے حرام کر دی ہے
دن مرا کھا لیا ہے دنیا نے
اور بدنام شام کر دی ہے
جس سے امید اک ذرا سی تھی
اس نے بھی رام رام کر دی ہے
ماسوا اس کے اور کیا ہوتا
دیں نے دنیا غلام کر دی ہے
جس نے پھیلایا جال سڑکوں کا
اس نے ہر روڈ جام کر دی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.