زندگی کا ہر اک غم اٹھاتے ہوئے
زندگی کا ہر اک غم اٹھاتے ہوئے
میں سنبھلنے لگا لڑکھڑاتے ہوئے
لاکھ ہم نے چھپایا مگر کیا کہے
اشک جاری ہوئے غم چھپاتے ہوئے
میں نے دیکھا ہے چھت پر انہیں رات کو
میرؔ کی ایک غزل گنگناتے ہوئے
رنج و غم میں گرفتار تھا اس قدر
رو پڑا حال اپنا سناتے ہوئے
ہاتھ اس کے لرزنے لگے تھے بہت
جام الفت مجھے کل پلاتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.