زندگی کا پتہ نہیں ہے کوئی
زندگی کا پتہ نہیں ہے کوئی
اس کے جیسی بلا نہیں ہے کوئی
صبر کرنا تو سوچ لینا تم
صبر کی انتہا نہیں ہے کوئی
ذہن پر خامشی مسلط ہے
اور لب پر دعا نہیں ہے کوئی
اتنی خلوت کا کیا کریں گے ہم
زخم بھی اب ہرا نہیں ہے کوئی
تیری دنیا میں کیا مرے جیسا
اور میرے سوا نہیں ہے کوئی
عشق کا ڈھونگ کر رہے ہیں سب
عشق میں مبتلا نہیں ہے کوئی
زہر کی شیشیوں پہ لکھا ہے
اور اب راستہ نہیں ہے کوئی
ہم سفر تو بہت سے گزریں گے
دوسری عائشہؔ نہیں ہے کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.