زندگی کا یہ عجب دستور ہے
پاس جو جتنا ہے اتنا دور ہے
عکس آئے بھی تو کیا آئے نظر
ایک شیشہ وہ بھی چکنا چور ہے
ہو صداقت کا علم کیوں کر بلند
دار ہے لیکن بنا منصور ہے
حال کی بے رحمیوں کے باوجود
قلب ماضی سے ابھی مخمور ہے
کس طرح کوئی سکوں پائے جہاں
ہر نفس دہکا ہوا تندور ہے
خود ہے ہر اک آدمی اپنا حصار
جتنا جو آزاد ہے محصور ہے
کل بھی اجرت کے لئے تھا در بہ در
آج بھی فاقہ زدہ مزدور ہے
قیدیٔ وہم و گماں ہونا نہالؔ
محو حیرت ہوں تجھے منظور ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.