زندگی کا یہ فلسفہ دیکھا
زندگی کا یہ فلسفہ دیکھا
غم میں ہر شخص مبتلا دیکھا
بن بتائے چلا گیا مجھ سے
یار تیرا بھی روٹھنا دیکھا
ان کے پہلو میں رہتا ہوں ہر پل
جب بھی دیکھا تو آشنا دیکھا
تیرے جانے سے سب گئی رونق
یہ در و بام کھوکھلا دیکھا
خواب بنتے ہی کھل گئیں آنکھیں
زیست کا یہ بھی واقعہ دیکھا
ماں بچاتی ہے یوں دعا کر کے
ماں کا ہم نے یہ حوصلہ دیکھا
یاد طاری ہے ان کی بھی عاقبؔ
زندگی بھر یوں راستا دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.