زندگی کے لیے اتنا بھی کیا حیراں ہونا
زندگی کے لیے اتنا بھی کیا حیراں ہونا
مجھ کو آتا نہیں بے وجہ پریشاں ہونا
مانگنا جو بھی ہو مانگوں گی میں اپنے رب سے
مانگ کر بندے سے آیا نہ پشیماں ہونا
یوں تو گفتار میں ماہر ہیں بہت سے لیکن
اتنا آساں نہیں سچائی پہ قرباں ہونا
مجھ سے الفت ہے تو بس میرے ہی بن کر رہنا
بھول کر بھی نہ کبھی غیر کے مہماں ہونا
ہر گھڑی تیرگی رہتی ہے مسلط مجھ پر
میں نے دیکھا ہی نہیں دل کا درخشاں ہونا
دور حاضر کو لگی کس کی نظر بد زریابؔ
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.