زندگی کے لطف سے سرشار ہونا چاہئے
زندگی کے لطف سے سرشار ہونا چاہئے
آدمی کو آدمی سے پیار ہونا چاہئے
یہ جنونی کیفیت دل سے نکالیں اپنے لوگ
امن کے ماحول میں تیوہار ہونا چاہئے
تم کو اپنے ساتھ ہی رکھیں گے ہم ہر حال میں
ہاں وفاؤں کا مگر اقرار ہونا چاہئے
دور رہ کر بھی اسی پہلے تعلق کی طرح
تیرے میرے درمیاں اک تار ہونا چاہئے
مسئلوں کو حل کریں مل بیٹھ کر ہم تم مگر
فیصلہ نا قابل انکار ہونا چاہئے
منزلیں خود بڑھ کے چومیں گی ترے ناظرؔ قدم
دل میں لیکن جذبۂ ایثار ہونا چاہئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.