Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زندگی کھیل کے خدشات مکمل کر دے

شاذیہ نیازی

زندگی کھیل کے خدشات مکمل کر دے

شاذیہ نیازی

MORE BYشاذیہ نیازی

    زندگی کھیل کے خدشات مکمل کر دے

    جیت کو آگ لگا مات مکمل کر دے

    مجھ سے مت پوچھ وجہ میرے پلٹ آنے کی

    یوں وداعی لے مکافات مکمل کر دے

    ہم گنہ گار ہیں فطرت کے ستائے ہوئے لوگ

    ہم پہ بخشائش آیات مکمل کر دے

    بخش دے قوت پرواز تخیل کو مری

    اے خداوند مری نعت مکمل کر دے

    اک توجہ سے مری شاخ کو سرسبز بنا

    یا بڑھاپے کے یہ اثرات مکمل کر دے

    تجھ کو اظہار محبت کی ضرورت کیا ہے

    ایک مصرعے سے ہی وہ بات مکمل کر دے

    جگمگاتا ہوا اک خواب سرہانے رکھ جا

    چاند سے شخص مری رات مکمل کر دے

    کاش اسکول کا وہ دوست ملے پھر شازیؔ

    میرے پرچے کے جوابات مکمل کر دے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے