Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زندگی خواب دکھاتی ہے ابھی تک مجھ کو

قیصر منور

زندگی خواب دکھاتی ہے ابھی تک مجھ کو

قیصر منور

MORE BYقیصر منور

    زندگی خواب دکھاتی ہے ابھی تک مجھ کو

    اپنی آنکھوں پہ کئی بار ہوا شک مجھ کو

    آدمی خاک ہوا جاتا ہے دل کے ہاتھوں

    اس کی گلیوں میں پھراتا ہے یہ بالک مجھ کو

    میں نے بھی خود کو تماشائی سمجھ رکھا ہے

    تو بھلے روز دکھاتا رہے ناٹک مجھ کو

    اک تھکن ہے کہ جو ہر روز بڑھی جاتی ہے

    میرے اعصاب سنبھالیں گے کہاں تک مجھ کو

    اب دکھائی نہیں دیتا ہے کوئی بھی چہرہ

    اب سنائی نہیں دیتی کوئی دستک مجھ کو

    چلتے چلتے ہی کسی موڑ پہ آ جائے گی شام

    چھوڑ جائے گا یہ سایہ بھی اچانک مجھ کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے