زندگی خواب پریشاں تھی سحر سے پہلے
زندگی خواب پریشاں تھی سحر سے پہلے
ایک الجھا ہوا نغمہ تھی اثر سے پہلے
میری آنکھوں کی گزر گاہ سے آؤ دل میں
کوئی گزرا نہیں اس راہ گزر سے پہلے
ایک موہوم سے احساس جدائی کے سوا
پاس کچھ بھی تو نہ تھا دیدۂ تر سے پہلے
مجھ کو پہچان لے بدلی ہوئی حالت پہ نہ جا
میں نے دیکھا ہے تجھے اپنی نظر سے پہلے
رات پر نور ہے ماحول معطر ہے منیرؔ
کوئی گزرا ہے سر شام ادھر سے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.