زندگی خواب و حقیقت کا سفر ہو جیسے
زندگی خواب و حقیقت کا سفر ہو جیسے
کبھی ست رنگ کبھی خاک بسر ہو جیسے
چاند کی کوئی کرن شہر بدر ہو جیسے
شب کبھی اور کبھی شب کی سحر ہو جیسے
کس کی آمد ہے کہ تارے ہوئے روشن ہر سو
کہکشاں پھیلی ہے یوں راہ گزر ہو جیسے
چاند نے کس کے لئے بھیجیں رو پہلی کرنیں
چاندنی چھٹکی ہے دامان گہر ہو جیسے
چپے چپے پہ ہیں خوش رنگ کنول مہکے ہوئے
دل مرا آپ کی یادوں کا نگر ہو جیسے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.