زندگی کی اگر کتاب پڑھو
میرا لکھا یہ انتساب پڑھو
عشق کی جب کوئی کتاب پڑھو
راہ کے کانٹوں کو گلاب پڑھو
گر ہو خواہش چراغ لکھنے کی
مشورہ ہے کہ آفتاب پڑھو
بس سوالات پر یہ ہنگامے
میں نے لکھے جو وہ جواب پڑھو
عشق کا فلسفہ پڑھا تم نے
میری غزلوں کا انتخاب پڑھو
ہم نے استاد سے یہی سیکھا
کم لکھو اور بے حساب پڑھو
شب کے خوابوں کا کیا گلہ ساحلؔ
جاگتی آنکھوں کے یہ خواب پڑھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.