زندگی کی بہار دیکھتے ہیں
گل کے پہلو میں خار دیکھتے ہیں
جلوہ گر ہیں وہ خشمگیں ہو کر
نور کے ساتھ نار دیکھتے ہیں
جس طرف بھی نگاہ اٹھتی ہے
جلوۂ روئے یار دیکھتے ہیں
پیار ہوتا ہے جس سے اے پیارے
اس کو ہی بار بار دیکھتے ہیں
ہم سمجھتے ہیں اس کو اپنا ہی
جس کی آنکھوں میں پیار دیکھتے ہیں
دخت رز کی ہیں شوخیاں قبلہ
جبۂ داغدار دیکھتے ہیں
کیا یہی دل ہے جس کو پہلو میں
ہم امیںؔ بے قرار دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.