زندگی کی بے تحاشا الجھنوں کے درمیاں
زندگی کی بے تحاشا الجھنوں کے درمیاں
ڈھونڈ کچھ فرصت کے لمحے مشکلوں کے درمیاں
تیرے الفاظ مسیحائی نے مرہم رکھ دیا
گھر چکی تھی زندگی جب حادثوں کے درمیاں
چند کانٹے بھی چبھے لیکن مداوا ہو گیا
زندگی کی کچھ گلابی ساعتوں کے درمیاں
مجھ کو آیا ہی نہیں تجھ سے بچھڑنے کا خیال
زیست کے ہر پل بدلتے موسموں کے درمیاں
تیرے دل کا کھوٹ تیری بے وفائی کا پتہ
مل گیا تھا وصل کی یخ ساعتوں کے درمیاں
ہم پے در پے حادثوں میں مسکراتے کیا بھلا
کچھ خوشی کے پل ملے جب سانحوں کے درمیاں
مجھ کو پل پل یوں ستایا راستے کی دھول نے
سانس تک لینا تھا مشکل راستوں کے درمیاں
زندگی تقسیم ہو کر رہ گئی شمسہؔ مری
چاہتوں کے بیچ بے حد شہرتوں کے درمیاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.