زندگی کی جو قدر و قیمت ہے
زندگی کی جو قدر و قیمت ہے
سب فقط موت کی بدولت ہے
بھائی چارہ نہ دوستی نہ خلوص
سب کی تہہ میں کوئی ضرورت ہے
میں یقیناً تری بدولت ہوں
اور سب کچھ مری بدولت ہے
دہر ہے مدرسہ معلم وقت
اور ہستی کتاب حکمت ہے
کتنے اچھے ہیں لوگ کھل جائے
اک برے شخص کی ضرورت ہے
تم خدا کی تلاش میں گم ہو
مجھ کو انسان کی ضرورت ہے
کچھ تو موقعہ پرست ہیں ہم بھی
اور کچھ وقت کی ضرورت ہے
میرے اندر جو شخص ہے زیباؔ
اس میں مجھ میں بڑی عداوت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.