زندگی کی ترجمانی اور میں
زندگی کی ترجمانی اور میں
جیسے دریا کی روانی اور میں
دم بہ دم کرتے ہیں تیرا تذکرہ
تیری تصویریں پرانی اور میں
پھر نکل آئے ہیں صحرا کی طرف
وحشت دل جاں فشانی اور میں
آئنے بے چہرگی کی داد ہیں
ایک آشفتہ کہانی اور میں
دید کی طالب ہیں تیری چارہ گر
چشم پر نم رت خزانی اور میں
بس یہی کچھ تھا تعلق کا سبب
میرے دل کی خوش گمانی اور میں
منزلیں گم گشتہ راہیں اور تو
عشرت عہد جوانی اور میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.