زندگی کو ایک معنی دے گیا
وہ مجھے اک رت سہانی دے گیا
وہ تو اپنے لمس سے اطراف میں
خوشبو جیسے زعفرانی دے گیا
سوچ کر جیتے رہے شام و سحر
خواب جیسی اک کہانی دے گیا
منتشر ہیں دھڑکنوں کے ساز بھی
درد میں ایسی روانی دے گیا
ٹیس بن کر رہ گیا پہلو میں جو
زخم ایسا جاودانی دے گیا
چھین کر لب سے تبسم کی لکیر
جھیل سی آنکھوں میں پانی دے گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.