زندگی کیا ہے بجز وہم و گماں میرے لئے
زندگی کیا ہے بجز وہم و گماں میرے لئے
یہ زمیں جب ہو گئی بے آسماں میرے لئے
وہ بدن صحرا بڑھا دیتا ہے پہلے میری پیاس
اور بن جاتا ہے پھر آب رواں میرے لئے
موسم دل نے بکھیرے دل کے باہر اپنے رنگ
رنگ گل اس کے لئے رنگ خزاں میرے لئے
شہر میں لگتی ہے پھر اک روز بجھ جاتی ہے آگ
چھوڑ جاتی ہے مگر سارا دھواں میرے لئے
اس سے ملنے کا سماں اس سے جدائی کی گھڑی
اور پھر کچھ بھی نہیں سود و زیاں میرے لئے
آسمان دل پہ روشن لفظ و معنی کی طرح
ہے زمین شعر کی یہ کہکشاں میرے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.