زندگی میں کمی نہ ہو جائے
زندگی میں کمی نہ ہو جائے
تم ملو گے یقیں نہ کھو جائے
بھول جاؤں تجھے دعا ہے اور
التجا ہے وہی نہ ہو جائے
تم ملو پر عزیز ہے غم بھی
ڈر ہے مجھ کو خوشی نہ ہو جائے
عاشقی بندگی ہوئی ہے یوں
تو خدا میں ولی نہ ہو جائے
رات بھر تو دیا رہا روشن
صبح جب ہو تبھی نہ سو جائے
ضبط غم سے مرے ہی ڈرتا ہوں
دیکھ کر وہ کہیں نہ رو جائے
ایک ہو جائیں اس قدر بیتابؔ
میں نہ ہوؤں کہیں نہ وہ جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.