زندگی میں سدا وہ محبت رہے
زندگی میں سدا وہ محبت رہے
ماں کے قدموں تلے میری جنت رہے
جس کے ہونے سے آباد ہے یہ جہاں
یہ دعا ہے مری وہ سلامت رہے
روٹھ جائے اگر ماں کسی بات پر
پھر ادھوری مری ہر عبادت رہے
اف بھی کہنا نہیں ماں کو رب نے کہا
وہ اگر خوش رہے گھر میں برکت رہے
ماں چلی جائے تو سب بکھر جائیں گے
اے خدا پاس سب کے یہ دولت رہے
دل دکھانا نہیں اپنے ماں باپ کا
یاد یہ عائشہؔ کی نصیحت رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.