زندگی ملتی ہے پر مری ملتی ہے
زندگی ملتی ہے پر مری ملتی ہے
خامشی ملتی ہے چیختی ملتی ہے
دوستی ملتی ہے مطلبی ملتی ہے
اب محبت نہیں دل لگی ملتی ہے
وقت اس کا کسی اور کو ملتا ہے
مجھ کو تحفے میں بس اک گھڑی ملتی ہے
چاند سورج سے ہی روشنی لیتا ہے
تجھ سے خورشید کو روشنی ملتی ہے
اتنے غم مجھ کو ملتے ہیں کیوں ملتے ہیں
مجھ سے مل کر غموں کو خوشی ملتی ہے
یار میرے تو ملتا رہا کر مجھے
تجھ سے ملتا ہوں تو زندگی ملتی ہے
آج کل صرف جدت ملے گی وجیہؔ
میرؔ سے جونؔ سے شاعری ملتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.