زندگی مختصر کہانی ہے
زندگی مختصر کہانی ہے
کب اسے دیر تک سنانی ہے
آپ کا احترام ہے دل میں
یہ محبت کی مہربانی ہے
اس کے اعمال پر نظر رکھیے
وہ جو کہتا ہے خاندانی ہے
ایک آنسو سے آسماں لرزاں
آنکھ میں کس طرح کا پانی ہے
درد مہمان بن کے آتے ہیں
میرے حصے میں میزبانی ہے
کس طرح ہو سفر مخالف سمت
جو بھی کشتی ہے بادبانی ہے
اس کو مت نام عشق کا دیجے
وہ جو صحرا میں خاک چھانی ہے
پیٹ اور روزگار کا چکر
آپ کی یاد بھول جانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.