زندگی مشکل کبھی ایسی نہ تھی
زندگی مشکل کبھی ایسی نہ تھی
اور دل کو بے دلی ایسی نہ تھی
ہم نے سمجھا تھا نہ جب تک رمز شوق
دل کی آوارہ روی ایسی نہ تھی
بام پر جب تک کہ تم آئے نہ تھے
بام و در پر روشنی ایسی نہ تھی
جب تلک حاصل نہ تھا تیرا نیاز
اپنی شان بندگی ایسی نہ تھی
مٹ چکا ہے اس زمانہ سے خلوص
اس کی پہلے تو کمی ایسی نہ تھی
ہم پہنچ جاتے سر منزل مگر
راہ بر کی رہبری ایسی نہ تھی
آپ جب تک سامنے آئے نہ تھے
ہم پہ طاری بے خودی ایسی نہ تھی
جب تلک پہلو میں وہ آئے نہ تھے
لذت ہمسائیگی ایسی نہ تھی
وہ حسیں ہے اوجؔ ہر محفل کی جان
اس میں پہلے دل کشی ایسی نہ تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.