زندگی سادہ ورق پر اک حسیں تحریر ہے
زندگی سادہ ورق پر اک حسیں تحریر ہے
اور یہ دنیا اسی تحریر کی تفسیر ہے
حق بہ جانب صرف ہم ہیں دوسرا کوئی نہیں
خود پسندی کی یہی ادنیٰ سی اک تصویر ہے
یہ بھی انداز تغافل اور تلون کی دلیل
جو بہت پیارا تھا اب وہ لائق تعزیر ہے
راہبر ملتے ہیں لیکن راہ دکھلاتے نہیں
منزلوں پر جو پہنچ جائے وہی رہ گیر ہے
زود رنجی بھی وصیہؔ ایک عادت ہی سہی
یہ تو بتلا دیں کہ اس میں کیا مری تقصیر ہے
- کتاب : Dana Dana Khirman (Pg. 32)
- Author : Fatima waisa jaisi
- مطبع : Fatima waisa jaisi (2011)
- اشاعت : 2011
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.