زندگی سے نراس لوگوں کو
زندگی سے نراس لوگوں کو
ڈھونڈ لو آس پاس لوگوں کو
ایک دن میں بھی چھوڑ جاؤں گا
اپنے پیچھے اداس لوگوں کو
کل میں تنہا سفر پہ نکلوں گا
معذرت کر کے خاص لوگوں کو
قربتیں راس جب نہیں آتیں
کیوں بلاتے ہو پاس لوگوں کو
فصل بارود میں بدل ڈالو
اور کھانے دو گھاس لوگوں کو
زندگی موت بن کے ملتی ہے
وقت سے ناشناس لوگوں کو
خالی کشکول ہاتھ میں لے کر
کیوں دلاتے ہو آس لوگوں کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.