زندگی تیرے لیے روشنی لاتے ہوئے لوگ
زندگی تیرے لیے روشنی لاتے ہوئے لوگ
جل بجھے آتش ادراک چراتے ہوئے لوگ
اٹھ کے دیکھا تو میں خود بھی وہاں موجود نہ تھا
لے گئے مجھ کو مرے خواب سے جاتے ہوئے لوگ
درد کی گرد میں آنکھیں بھی گنوا بیٹھے ہیں
اے غم دل تری تصویر بناتے ہوئے لوگ
ان کے بچے بھی انہی گلیوں میں رہتے ہیں تو پھر
سوچتے کیوں نہیں شہروں کو جلاتے ہوئے لوگ
اپنے کھیتوں میں اگر آگ ہی بوئی ہے تو پھر
راکھ ہو جائیں گے یہ فصل اٹھاتے ہوئے لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.