زندگی تجھ سے الگ طرز بیاں چاہتا ہے
زندگی تجھ سے الگ طرز بیاں چاہتا ہے
وہ تخاطب کے لئے نوک سناں چاہتا ہے
ایک اک اشک مرا اذن روانی مانگے
ایک اک درد مرا آہ و فغاں چاہتا ہے
عشق اک عالم حیراں ہے یقینی سے پرے
جو کہ ہر لحظہ کوئی دشت گماں چاہتا ہے
تیغ اعدائے محبت مرے شانوں کو نہ دیکھ
میری بانہوں میں کوئی اپنی اماں چاہتا ہے
ڈھلتا جاتا ہوں ترے ساتھ سفرؔ کرتے ہوئے
اور کیا مجھ سے تو اے وقت رواں چاہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.