زندگی تجھ سے کسی روز بچھڑ جاؤں گا
زندگی تجھ سے کسی روز بچھڑ جاؤں گا
ایک پتے کی طرح شاخ سے جھڑ جاؤں گا
وقت کے ساتھ بدلنا ہی پڑے گا مجھ کو
پیڑ کی طرح ہواؤں سے اکھڑ جاؤں گا
مجھ سے مت روٹھ مرا ساتھ نبھا دے کچھ روز
ایک دن آئے گا میں آپ بچھڑ جاؤں گا
زیر کر لے گا تجھے بھی تری خواہش کا طلسم
میں بھی حالات کے افسوں سے پچھڑ جاؤں گا
ذات اس کی ہی تو اک میرا سہارا ہے متینؔ
کیا کروں گا میں اگر اس سے بچھڑ جاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.