زور یوں درد کا کم ہونے لگا آخر شب
دلچسپ معلومات
نذر مخدوم محی الدین
زور یوں درد کا کم ہونے لگا آخر شب
جس طرح ٹوٹنے لگتا ہے نشہ آخر شب
بے سبب ہی تو مری آنکھ نہیں کھل سکتی
کس نے بھولے سے مجھے یاد کیا آخر شب
شاید آ پہنچے ہیں نزدیک سفیران سحر
کوئی دیتا ہے در دل پہ صدا آخر شب
جاں نثاری میں پتنگوں نے کمی کیا کی تھی
شمع نے کس لئے دم توڑ دیا آخر شب
آپ کے پاؤں کی آہٹ کا گماں ہوتا ہے
گھر کے آنگن میں جب آتی ہے صبا آخر شب
کس کے اشکوں کا خدا جانے اثر ہے راہیؔ
بھیگی بھیگی سی جو رہتی ہے فضا آخر شب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.