زلف شب کا سایہ بھی کس قدر گھنیرا ہے
زلف شب کا سایہ بھی کس قدر گھنیرا ہے
دل سے ان کی محفل تک راستہ اندھیرا ہے
عارض تبسم پر غازۂ تکلف کیوں
مسکرا کے دیکھو تو ہر طرف سویرا ہے
شاخ گل سی باہیں ہوں یا خنک ہوائیں ہوں
طائر تخیل کا کب کہیں بسیرا ہے
ان کا نام جب لیں گے دل ضرور دھڑکے گا
ان کی یاد کا جب تک میرے دل میں ڈیرا ہے
دامن محبت میں آنسوؤں کے موتی ہیں
یا چمن میں شبنم نے لعل و زر بکھیرا ہے
تم متاع غم صابرؔ جیسے ہو بچا لینا
رہزنوں کی بستی ہے ڈاکوؤں کا ڈیرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.