زلف کھولے تھا کہاں اپنی وہ پھر بے باک رات
زلف کھولے تھا کہاں اپنی وہ پھر بے باک رات
خود بہ خود ہوتا تھا جوں شانہ دل اپنا چاک رات
برگ گل شبنم سے تر مت جانیو اے باغباں
گل نے دامن سے کیے بلبل کے آنسو پاک رات
شمع روشن جوں کہ آتی ہے نظر فانوس میں
برقعہ میں تھا جلوہ گر وہ روئے آتش ناک رات
مغبچے کے چوکنے سے ہو گیا سارا خلل
تھے لگائے ورنہ رنداں دخت رز سے تاک رات
تو نے بھریاں شعلہ افشاں ایسی ہی آہیں رضاؔ
یار کے کوچے کے جل گئے سب خس و خاشاک رات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.