ظلم و ستم سے مجھ کو وفا کی تلاش ہے
ظلم و ستم سے مجھ کو وفا کی تلاش ہے
عبدالقیوم زکی اورنگ آبادی
MORE BYعبدالقیوم زکی اورنگ آبادی
ظلم و ستم سے مجھ کو وفا کی تلاش ہے
خنجر کے دم سے آب بقا کی تلاش ہے
اے مے کشو ہو تم کو مبارک یہ مے کشی
مجھ کو تو جام ہوش ربا کی تلاش ہے
ہے ساکنان دشت کی سوکھی ہوئی زباں
کانٹوں کو ایک آبلہ پا کی تلاش ہے
کچھ ہو سکا نہ اس کو دواؤں سے فائدہ
بیمار غم کو اب تو قضا کی تلاش ہے
گم کردہ راہ ہوں نہیں معلوم کچھ مجھے
بھٹکے ہوئے کو بانگ درا کی تلاش ہے
میری خطا نہ دیکھ تو اپنے کرم کو دیکھ
تیرے کرم کو اہل خطا کی تلاش ہے
وقت اخیر اشک ندامت نکل پڑے
مرتے ہوئے ذکیؔ کو خدا کی تلاش ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.