ظلم سہ کر انہیں حسرت سے تکا کرتے ہیں
ظلم سہ کر انہیں حسرت سے تکا کرتے ہیں
ہم نگاہوں سے بھی فریاد کیا کرتے ہیں
مجھ سے یہ کہہ کے وہ تاویل جفا کرتے ہیں
ہم تجھے خوگر تسلیم و رضا کرتے ہیں
غم میں ہم عیش کو یوں جلوہ نما کرتے ہیں
درد کو درد کی لذت میں فنا کرتے ہیں
یہ بھی ممکن ہے کہ غم سے ہو خوشی کی تکمیل
اشک بھی جوش مسرت میں بہا کرتے ہیں
جس سے معلوم یہ ہوتا ہے کہ نزدیک ہے تو
ہم بھی وہ دور کی آواز سنا کرتے ہیں
بے خبر اپنے فرائض سے نہ غم ہے نہ جنوں
ہم ہنسا کرتے ہیں اور اشک بہا کرتے ہیں
جان دیتے تھے کبھی زیست پہ ہم اے شاداںؔ
اب تو مرنے کی تمنا میں جیا کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.