آئنے کو سامنے کیا کر لیا
آئنے کو سامنے کیا کر لیا
ایک دشمن اور پیدا کر لیا
جب بھنور میں آ گئی کشتی مری
ناخدا نے بھی کنارا کر لیا
زخم دیوانے کا جب بھرنے لگا
اور گہرا اور گہرا کر لیا
زندگی بھر نم رہیں آنکھیں تو کیا
لے ترے بن بھی گزارا کر لیا
بس ذرا سا رخ بدل کر سوچ کا
ہم نے اپنے دل کو دریا کر لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.