اندھیرے میں ہم آپ ہیں روشنی میں
اندھیرے میں ہم آپ ہیں روشنی میں
بڑا فرق ہے زندگی زندگی میں
صداقت اگر عیب ہے آدمی میں
تو حق دار کیا کچھ نہ سوچیں گے جی میں
وہ اتھلی سیاست کا دم بھر رہے ہیں
جنہیں ڈوب مرنا تھا گہری ندی میں
نشیمن ہوا نذر برق بہاراں
مگر گلستاں آ گیا روشنی میں
غریبوں کے دل کی تو میں جانتا ہوں
پکے جیسے لاوا جوالا مکھی میں
کہیں رہ نہ جائے مشینوں کی دنیا
کہیں آدمی آ نہ جائے کمی میں
جو تم نے پڑھا ہے وہ ہم نے گنا ہے
بڑی چیز ہے تجربہ آگاہی میں
وہ رنگیں نوائی یہ شعلہ بیانی
کئی موڑ آئے مری شاعری میں
حقیقت یہ ہے شادؔ کی ہر غزل سے
اضافہ ہوا آپ کی آگاہی میں
- کتاب : Lafz Magazine-01 Feb-2013
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.