اپنے گھر میں ہی اجنبی کی طرح
اپنے گھر میں ہی اجنبی کی طرح
میں صراحی میں اک ندی کی طرح
کس سے ہارا میں یہ مرے اندر
کون رہتا ہے بروسلی کی طرح
اس کی سوچو میں میں اترتا ہوں
چاند پر پہلے آدمی کی طرح
اپنی تنہائیوں میں رکھتا ہے
مجھ کو اک شخص ڈائری کی طرح
میں نے اس کو چھپا کے رکھا ہے
بلیک آؤٹ میں روشنی کی طرح
ٹوٹے بت رات بھر جگاتے ہیں
سکھ پریشاں ہے غزنوی کی طرح
برف گرتی ہے میرے چہرے پر
اس کی یادیں ہیں جنوری کی طرح
وقت سا ہے اننت اک چہرا
اور میں ریت کی گھڑی کی طرح
- کتاب : Hindustani Gazle.n
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.