اپنی سیاہ پیٹھ چھپاتا ہے آئنہ
اپنی سیاہ پیٹھ چھپاتا ہے آئنہ
سب کو ہمارے داغ دکھاتا ہے آئنہ
اس کا نہ کوئی دین، نہ ایمان نا دھرم
اس ہاتھ سے اس ہاتھ میں جاتا ہے آئنہ
کھائی ذرا سی چوٹ تو ٹکڑوں میں بٹ گیا
ہم کو بھی اپنی شکل میں لاتا ہے آئنہ
ہم ٹوٹ بھی گئے تو یہ بولا نہ ایک بار
جب خود گرا تو شور مچاتا ہے آئنہ
شکوہ نہیں کہ کیوں یہ کہیں ڈگمگا گیا
شکوہ تو یہ ہے عکس ہلاتا ہے آئنہ
ہر پل نہا رہا ہے ہمارے ہی خون سے
پانی سے اب کہاں یہ نہاتا ہے آئنہ
سجنے کے وقت بھی یہ ہمیں دے گیا کھرونچ
بس نام کا ہی بھاگیہ ودھاتا ہے آئنہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.