اور کیا اس کے سوا ہو جائے گا
اور کیا اس کے سوا ہو جائے گا
حد سے حد تو بے وفا ہو جائے گا
آئنہ دیکھا نہ کر یوں بار بار
ورنہ یہ بھی سرپھرا ہو جائے گا
مانگ کر پہنی ہوئی دستار سے
سوچتا ہے وہ بڑا ہو جائے گا
خشک پتے در بدر ہو جائیں گے
پیڑ تو پھر بھی ہرا ہو جائے گا
خوشبوؤں سے دوستی کر لیجئے
تتلیوں میں دبدبہ ہو جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.