بہت ہے تمہیں جو گماں خود پہ ہم کو
بہت ہے تمہیں جو گماں خود پہ ہم کو
تم یادوں سے اپنی جدا کر کے دیکھو
نہیں تھام پاؤ گے آنکھوں کے جھرنے
ہمیں ایک دن الوداع کر کے دیکھو
مٹا کر ہمیں اپنی ہستی سے تم
میری تصویر کا سامنا کر کے دیکھو
سجن کچے دھاگوں کی توفیق کو تم
ختم ایک دن واسطہ کر کے دیکھو
لبوں پہ یقیناً ہے انکار لیکن
نگاہوں سے ہم کو منا کر کے دیکھو
تقدس میں بے رنگ سی لگ رہی ہو تو
تم زندگی کو خطا کر کے دیکھو
اثر تم پہ ان کا دواؤں سا ہوگا
پرایوں کے حق میں دعا کر کے دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.